کرسٹیانو رونالڈو نے تا حال سعودی عرب کے فٹبال کلب میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا

کرسٹیانو رونالڈو نے تا حال سعودی عرب کے فٹبال کلب میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ...
کرسٹیانو رونالڈو نے تا حال سعودی عرب کے فٹبال کلب میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں شامل ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ہسپانوی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رونالڈو 20 کروڑ یورو فی سیزن کے معاوضے پر سعودی عرب کے کلب النصر کو جوائن کرچکے ہیں۔اس حوالے سے اب ایک سپورٹس چینل کو ذرائع نے بتایا ہے کہ رونالڈو اور کلب کے مابین ڈیل پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔یاد رہے حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کلب منیجر پر ایک انٹرویو میں تنقید کے بعد رونالڈو کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -