اڑھائی سو افراد نے ایک جیسا ڈانس کر کے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا لیا

کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ میں اڑھائی سو لوگوں نے ایک جیسا ڈانس کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں درج کرالیا ۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی معروف ادکارہ اور گلوکارہ بونٹل موڈیسیل ، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کو آرڈینیٹر کوئنٹس جینسن کی رہنمائی میں نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کیلئے کوشش کی گئی ، ان افراد کی رہنمائی میں اڑھائی سو افراد نےایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ڈانس کیا ۔
موقع پر موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے کوشش کو گرین سگنل دیا اور پھر منتظمین کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے ۔