ایران میں حکومت کے خلاف 3 روزہ ملک گیر ہڑتال سے پہلے یونیورسٹیوں کے 1200 طلبہ زہر خورانی کا شکار، سوالات اٹھ گئے

ایران میں حکومت کے خلاف 3 روزہ ملک گیر ہڑتال سے پہلے یونیورسٹیوں کے 1200 طلبہ ...
ایران میں حکومت کے خلاف 3 روزہ ملک گیر ہڑتال سے پہلے یونیورسٹیوں کے 1200 طلبہ زہر خورانی کا شکار، سوالات اٹھ گئے
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں یونیورسٹی کے  1200  طلبہ کا ایک گروپ ملک بھر میں منعقد ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے موقع پر زہر خورانی   کا شکار ہو گیا۔ خوارزمی اور اراک یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ چار دیگر اداروں کے طلبہ  نے احتجاج کے طور پر اپنا فراہم کردہ کھانا ارد گرد کی سڑکوں پر پھینک دیا، ملک کی قومی طلباء یونین نے حکام پر جان بوجھ کر لوگوں کو زہر دینے کا الزام لگایا ہے جب کہ حکام نے اس وباء کا ذمہ دار پانی سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا کو قرار دیا ہے۔

 ایک بیان میں، یونین نے کہا 'اصفہان یونیورسٹی میں اسی طرح کے واقعات کے ہمارے ماضی کے تجربات اس بڑے پیمانے پر فوڈ پوائزننگ کی حکام کی طرف سے بتائی گئی وجہ کی نفی کرتے ہیں۔'

عرب نیوز  نے ڈیلی ٹیلی گراف  کے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ  کئی متاثرہ یونیورسٹیوں میں کلینک نے پانی کی کمی اور فوڈ پوائزننگ کی دیگر متعلقہ علامات کے علاج کے لیے سپلائی  بند یا ختم کر دی ہے جو  اس بات کی علامت ہے کہ یہ وباء قومی احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ایک دانستہ حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب  بدھ کو تین روزہ ملک گیر ہڑتال شروع ہونے والی تھی، جس سے حکومت کے خلاف عوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا تھا۔دریں اثنا، ایرانی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حکومت ملک کی اخلاقی پولیس کو ختم کر دے گی۔