ملک میں معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت پر مصدق ملک بھی بول پڑے

ملک میں معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت پر مصدق ملک بھی بول پڑے
ملک میں معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت پر مصدق ملک بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں معاشی ایمرجنسی کی بازگشت پر  وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک بھی بول پڑے ، کہا کہ معاشی ایمرجنسی لگائی جا رہی ہے نہ ہی اس سے متعلق سوچا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان نے چند روز قبل سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالرز ادا کئے ، مزید تین ارب ڈالرز رول اوور ہونے جا رہے ہیں، حکومتی سطح پر معاشی ایمرجنسی لگانے سے متعلق کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ 

روس سے تیل خریدنے سے متعلق مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے صرف باتیں کیں، ہمارے پاس روس سے بات چیت کے منٹس موجود ہیں جبکہ تیل کی خریداری کیلئے امریکی پابندیوں کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا ۔اگر کوئی کہتا ہے کہ روس تیل نہیں دے رہا تو میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔

مصدق ملک نے کہا کہ  روسی وفد بات چیت کیلئے  20 جنوری کو پاکستان آئے گا ، ایسے ہی ہوا میں کہہ دینے سے معاہدہ نہیں ہوتا۔ 

مزید :

قومی -بزنس -