ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کے کئی کمروں کو ملازمین کیلئے  بیڈ رومز میں تبدیل کر دیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کے کئی کمروں کو ملازمین کیلئے  بیڈ رومز میں ...
ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کے کئی کمروں کو ملازمین کیلئے  بیڈ رومز میں تبدیل کر دیا

  

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر کے نئے باس ایلون مسک  نے سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹرز میں دفتر کے کئی کمروں کو سونے کے کوارٹرز میں تبدیل کر دیا ہے۔ کمروں میں بغیر بنے ہوئے گدے، ڈریب پردے اور دیوہیکل کانفرنس روم ٹیلی پریزنس مانیٹر ہیں۔ یہی نہیں،  ان کمروں میں نارنجی رنگ کا ایک روشن قالین، لکڑی کا پلنگ، سائڈ  ٹیبل، کوئین بیڈ اور دو دفتری کرسیاں موجود  ہیں۔ ٹوئٹر ذرائع نے  فوربز کو بتایا کہ اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی اعلان کیا گیا اور نہ ہی ملازمین کو آگاہ کیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اس "سخت محنتی" عملے کیلئے ہے  جو دفتر میں رات بھر قیام اور کام کر سکتے ہیں۔ ہیڈ کوارٹرز کے ہر فلور پر چار سے آٹھ بیڈ رومز بنائے گئے ہیں۔

پچھلے مہینے ایلون  مسک نے ٹوئٹر کے سینکڑوں ملازمین کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ طویل گھنٹوں تک کام کرنے کیلئے تیار رہیں یا پھر نوکری چھوڑ دیں۔  انہوں نے ٹوئٹر کے کم از کم آدھے ملازمین کو  خود برطرف کر دیا ہے جب کہ  کئی ملازمین  سخت ورک کلچر کی وجہ سے  ٹوئٹر چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -