نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا،ترک صدر

نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا،ترک صدر
نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا،ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل کے ساتھ جوا کھیل رہے ہیں،  وہ خطے کی سلامتی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ خواتین اور بچوں کا قتل جنگی جرم ہے اور اسرائیل کو سزا ملنی چاہیے، ترکی ایک مستقل جنگ بندی کی امید رکھتا ہے، ترکیہ 1967کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کا خواہشمند ہے،  ترکیہ ایک ضامن ریاست کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہناتھا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم پر حساب لینا چاہیے،  ہماری ترجیح پائیدار جنگ بندی کا فوری اعلان اور انسانی امداد کی فراہمی ہے۔