نگران حکومت کے اہم ترقیاتی اہداف کی رپورٹ وزیراعلٰی کو ارسال 

نگران حکومت کے اہم ترقیاتی اہداف کی رپورٹ وزیراعلٰی کو ارسال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور (عامر بٹ سے) رواں مالی سال میں نگران پنجاب حکومت کے اہم ترین ترقیاتی اہداف کی تکمیل کی رپورٹ چیف سیکرٹری کی طرف سے نگران وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، رپورٹ میں 25 اہم ترین ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، رپورٹ میں پنجاب حکومت کے 26 اہم ترین اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 145 ارب روپے کی لاگت سے 2434 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں، 53 ارب سے تین موٹر ویز تعمیر کی جا رہی ہیں، 27 ارب سے38 کلومیٹر راولپنڈی رنگ روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، 18 ارب سے8 کلومیٹر لاہور رنگ روڈ اور 8 ارب سے 15 کلومیٹر گوجرانوالہ سیالکوٹ موٹر وے تعمیر کی جا رہی ہے، 17 ارب سے ملتان شجاع آباد، اکبر چوک، امامیہ کالونی، گھوڑا چوک، عبداللہ پور، خالد بٹ چوک اور بیدیاں انڈر پاس فلائی اوور تعمیر کیے جا رہے ہیں، 11 ارب سے بابو صابو انٹر چینج اور 10 ارب سے زائد سے شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے، 8 ارب روپے سے فیروز پور روڈ، 2 ارب سے پرانا جی ٹی روڈ ساہیوال، 53 ارب سے 17 ہسپتالوں کی تعمیر نو، 15.6 ارب سے 3 نئے ہسپتالوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، 13 ارب سے ڈی جی خان اور ملتان میں انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی،7 ارب سے رحیم یار خان میں ٹیچنگ ہسپتال اور 6 ارب سے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام مکمل کیا جا رہا ہے، 4 ارب سے فیملی پلاننگ پروگرام، 66 ارب سے 21 یونیورسٹیز،سب کیمپسز، 18 ارب سے آبی گزر گاہوں کا منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے.

مزید :

علاقائی -