میاں اظہر سعید عظمت کی  والد ہ انتقال کر گئیں 

میاں اظہر سعید عظمت کی  والد ہ انتقال کر گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو کے وائس چیئرمین میاں اظہر سعید عظمت کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں انکی نماز جنازہ آج صبح 8 بجے انکی رہائش گاہ گلشنِ نور بینی انٹر چینج شریف پور داروغہ والا میں ادا کی جائے گی 

عبدالعلیم خان کی طرف سے غزالی سکولز کے بچوں کے اعزازمیں ظہرانہ 

لاہور (پ ر)غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولز کے خصوصی بچوں کے اعزاز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد العلیم خان کی دعوت پر ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عبد العلیم خان فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برگیڈئیر (ر) خالد بشیر نے خصوصی بچوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود کی کاوشوں پر غزالی فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن خصوصی بچوں کا ہاتھ تھام کر انہیں چلنا سکھا رہا ہے۔ یہ معاشرے کی بہت بڑی خدمت ہے۔ غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر جعفری کا کہنا تھا کہ عبد العلیم خان کی جانب سے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف پر ادارے اور اس مشن سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ پروگرام میں دونوں اداروں کی جانب سے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ تقریب میں عبد العلیم خان کی جانب سے غزالی فاؤنڈیشن کے سپیشل بچوں میں کیش انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -