پی ٹی آئی اور ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی اور ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں رائے ونڈ کے مسلم لیگی صدر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ن لیگ کو ان کے گھر والے حلقہ سے بھی شکست دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آنیو الی ہے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے میں نے تو بہت پہلے کہہ دیا تھا اور اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ آنیو الا وقت جیالوں کا ہے۔

 اور پیپلز پارٹی حکومت میں آنے والی ہے وہ جماعت جو اپنی طرف سے لندن سے سیدھی پاکستان حکومت کرنے آئی تھی وہ جلد ہی لندن یاترا پر جانے والی ہے یہ لوگ مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ان کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -