لہسن، ادرک سمیت پانچ سبزیوں کے دام بڑھ گئے، صارفین پریشان 

لہسن، ادرک سمیت پانچ سبزیوں کے دام بڑھ گئے، صارفین پریشان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور (لیڈی رپورٹر) پیاز اور ٹماٹر کے بعد لہسن اور ادرک سمیت 5 سبزیوں کے دام بھی بڑھ گئے۔لہسن چائنہ کا ریٹ 5 روپے اضافے سے 610 روپے کلو مقرر کیا گیا۔ مارکیٹ میں لہسن چائنہ 850 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادرک کا سرکاری ریٹ 5 روپے اضافے کے بعد 590 روپے کلو مقررلیکن ادرک بازار میں 820 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ میں لیموں کا ریٹ 5 روپے بڑھا کر 55 روپے کلو کیا گیالیکن دکاندار لیموں 80 روپے کلو تک  فروخت کر رہے ہیں۔ گھیا کدو 5 روپے اضافے کے بعد 80 کی بجائے 120 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ پیاز کا سرکاری ریٹ 160 روپے کلومقرر ہے مگر درجہ اول خشک پیاز  200  روپے کلو تک فرخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر سرکاری ریٹ 110 کے بجائے 160 روپے کلو بک رہا ہے۔ انار بدانہ 5 روپے اضافے سے 575 کے بجائے 950 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔دوسری طرف انڈوں کی قیمت 2 روپے بڑھا کر 335 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی لیکن مارکیٹ میں ایک انڈہ 30 روپے تک فروخت کیا رہا ہے تاہم برائلر گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔عام مچھلی کم از کم 500 روپے فی کلو تک مل رہی ہے۔کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کالا رہو دیسی مچھلی   800 روپے فی کلو ہے،سول مچھلی 1800 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ ملہی مچھلی 600 سے 700 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔اسی طرح تھیلا مچھلی 450  اور چڑا مچھلی 200 سے 400 روپے فی  کلو فروخت کی جا رہی  ہے۔

مزید :

علاقائی -