غیر قانونی طورپر شکار کرنے والوں  کے خلاف کارروائیاں جاری

غیر قانونی طورپر شکار کرنے والوں  کے خلاف کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیرقیادت صوبہ بھر میں محکمہ رواں سیزن شکار کے دوران ہنٹنگ ریگولیٹ کرنے کیلئے فیلڈ کی موثر مانیٹرنگ کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں سالٹ رینج ریجن نے تیتر کے موسم شکار کے پہلے دن موثر فیلڈ مانیٹرنگ کے نتیجے میں 286 شوٹنگ لائسنس ہولڈرز کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر چھ کو ستتر ہزار روپے جرمانہ کیا۔ تفصیل کیمطابق محکمہ کے اعلان کردہ تیتر کے رواں سیزن شکار کے پہلے دن سالٹ رینج ریجن نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف زاہد علی خان کی سربراہی میں انتہائی موثر فیلڈ مانیٹرنگ کی بدولت 286 شوٹنگ لائسنس ہولڈرز کو باقاعدہ چیک کیا۔

 اور چھ کو شکار کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر چالان مرتب کرکے ستتر ہزار روپے موقع پر جرمانہ کیا۔بلاشبہ اتنے بڑے پیمانے پر موثر فیلڈ مانیٹرنگ کی یہ ایک عمدہ اور قابل تقلید مثال ہے جو لائق تحسین ہے۔ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کوشش کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع منڈی بہاؤالدین مجاہد کلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرغابی کے غیر قانونی شکار میں مشغول دو شکاریوں کو گرفتار کیا۔

کے انہیں مبلغ ساٹھ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔

مزید :

علاقائی -