مارکنگز پبلشنگ کو ریاض میں چار اعزازات سے نوازا گیا 

مارکنگز پبلشنگ کو ریاض میں چار اعزازات سے نوازا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)اپنی شاندار کافی ٹیبل کتابوں اورغیر معمولی اشاعتوں کیلئے مشہور،پاکستان کے سب سے بڑے پبلشنگ ہاؤس،مارکنگز پبلشنگ کو ریاض میں منعقدہ گورمنڈ ایوارڈز میں چار اعزازات سے نوازا گیا ہے۔198ممالک سے مقابلہ کرتے ہوئے،مارکنگز پہلے ہی2014سے پانچ مرتبہ فاتح بن کر اورممتاز کک بک ریکینیشن اتھارٹی کے ذریعہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرکے اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔اس سال مارکنگز کی شائع کردہ پشپا بگائی کی فلیورز آف دی فرنٹیئر، لعل ماجد کی ڈیلیشلی یورز، شہر بانو رضوی کی ”ورثہ“،ایک پاکیزہ سفر، آگرہ سے کراچی،اور شازیہ زبیری کی اے ٹیسٹ آف پاکستا ن ان فوسیو نے سلک روڈ فوڈ کلچر اور تاریخ میں حاضرین کی توجہ سمیٹی۔ مارکنگز پبلشنگ کے سی ای اوکرن امان نے فلیورز آف دی فرنٹیئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔لعل ماجد نے ڈیلیشلی یورزپر بات کی۔شہربانو رضوی  نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -