پولیس ملازمین کو علاج کیلئے مزید 18لاکھ روپے جاری 

پولیس ملازمین کو علاج کیلئے مزید 18لاکھ روپے جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے 6 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل طارق عزیز کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈی جی خان پولیس کے زخمی کانسٹیبل سجاد حسین کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولپور کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل راشد عزیز کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرام کو اہلیہ اور بچوں کی جلد کے علاج کیلئے  1 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے پی ایچ پی ملتان کے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کو پلاسٹک سرجری کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کے اے ایس آئی محمد عرفان احمد کو دماغی مرض کے علاج کیلئے  1 لاکھ روپے دئیے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -