ناقص کھلاڑیوں کو فٹبال ٹیم کا حصہ  نہیں ہونا چاہئے، عیسی خان

ناقص کھلاڑیوں کو فٹبال ٹیم کا حصہ  نہیں ہونا چاہئے، عیسی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس  رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اچھے فٹبالرز پر اعتراض نہیں، آزمائے ہوئے پلیئرز، جن کی کارکردگی نہیں ان کی شمولیت پر دکھ ہوتا ہے۔

 جب اچھے پلیئرز ہوں گے تو ٹیم مضبوط ہوگی اور رینکنگ بہتر ہوگی۔ کہا کہ پلیئرز ایک سال سے تیاریاں کررہے تھے، پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) جن پلیئرز کو بھی ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔

 ان کو شروع سے پلان میں رکھنا چاہیے تھا،  اب کچھ پلیئرز باہر سے بھی آرہے ہیں، پلیئرز انٹرنیشنل میچز کیلئے ڈائریکٹ آتے ہیں تو مسئلہ ہوتا ہے۔ کہا کہ پانچ، چھ پلیئرز کی شمولیت پر حیران ہوں کہ وہ کیسے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

، دو تین پلیئرز کی ویڈیوز دیکھی ہیں، وہ ٹاپ فٹبال کھیل رہے، ان سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، جو پلیئرز آزمائے ہوئے ہیں ان کو دوبارہ شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے، ہمیں پاکستان ٹیم کا سوچنا چاہیے، جیسے مراکش کی مثال ہے، اس طرح اوور سیز پلیئر مل جائیں تو پاکستان کیلئے ہی اچھا ہے۔