گلوکار زونیب زاہد کا نیا گانا ”ڈنگ ڈنگ“ لانچ کر دیا گیا

 گلوکار زونیب زاہد کا نیا گانا ”ڈنگ ڈنگ“ لانچ کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (فلم رپورٹر) نوجوان گلوکار زونیب زاہد نے نیا ویڈیو گانا ” Ding Dung“ لانچ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زونیب نے بتایا کہ میں  گزشتہ 14 سالوں سے گلوکاری کے شعبہ سے منسلک ہوں۔ کلاسیکل موسیقی کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ ایک بات سمجھ میں آئی جب تک کلاسیکل موسیقی پر عبور نہیں ہوتا کوئی کام عوام تک نہیں پہنچانا۔اس سے پہلے  2019 میں "میراثی" گانے کو عوام نے بہت پسند کیا۔میرے گانے رہائیاں،قرار، ہمیشہ دیر کردیتا ہوں،ڈنکا چھک ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں بے حد سراہا گیا ہے-گانے ڈنگ ڈنگ (Ding Dung)  کی شاعری،کمپوزیشن، میوزک  میری ہے یہ نئی آنے والی فلم "گنجل" کے لیے گایا ہے جس کے مرکزی کردار احمد علی اکبر،ریشم،آمنہ الیاس ہیں - احمد اکبر اور آمنہ الیاس نے گانے کی پسندیدگی پر اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں -

مزید :

کلچر -