ہمیشہ من پسند کردار ادا کرنے کی کوشش کی، حریم فاروق

ہمیشہ من پسند کردار ادا کرنے کی کوشش کی، حریم فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی  (آئی این پی)    معروف  اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ آج کے دور میں معاشرے میں لوگوں کو ان کی خوبیوں کی بجائے ان کی خامیوں پر پرکھا جاتا ہے۔  ایک انٹرویو میں حریم فاروق  نے کہا کہ  ہمارے معاشرے میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں اور یہی آج کل لوگوں کا مشغلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا   آپ چاہے  جتنا بھی اچھا  کرلیں  لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔حریم فاروق نے  کہا کہ میرے چاہنے والے مجھے سکرین پر زیادہ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

 تاہم میں صرف اپنے پسند کے سکرپٹ  کو ہی منتخب کرتی ہوں۔ ایک سوال پر  حریم  فاروق نے  کہا کہ  اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے اسی لئے وہ  اکثر لوگوں کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ  مداح اپنے پسندیدہ  اداکاروں کو اپنی پراپرٹی کی مانند سمجھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -