شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے  زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں ڈاکو محمد علی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، غازی آباد سے ڈاکو سلیم سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، ٹاؤن شپ سے ڈاکو فیصل سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون،لاری اڈا سے ڈاکو عباس سے 2 لاکھ 90 مالیت کی نقدی و موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن سے ڈاکو قیصر سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، لوئر مال سے ڈاکو ظہیر سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون،شاہدرہ سے ڈاکو بابر سے 2 لاکھ نقدی و موبائل فون، نصیر آباد سے ڈاکو شاہد سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، داتا دربار سے ڈاکو وسیم سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، باغبانپورہ سے ڈاکو تنویر سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ برکی، ریس کورس، نصیرآباد، ڈیفنس، گرین ٹاؤن سے کاریں اور غازی آباد،یکی گیٹ، لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

مزید :

علاقائی -