شہیدکانسٹیبل شاہدارشدعلی کی  قبر پر پولیس دستہ کی حاضری

    شہیدکانسٹیبل شاہدارشدعلی کی  قبر پر پولیس دستہ کی حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کے دستہ کی شہیدکانسٹیبل شاہدارشدعلی کی برسی پرشہید کی قبر پر حاضری دی اس موقع پر لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی قبر کو سلامی پیش کی،شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی گئی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی،انکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا شہیدکانسٹیبل شاہد ارشدعلی نے شامکی بھٹیاں میں قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔ پولیسنگ صرف ایک حساس پیشہ ہی نہیں بلکہ امن و امان کے قیام کے لئے ایک مقدس مشن بھی ہے۔لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء  پولیس ہمارے ماتھے کا جْھومر ہیں محکمہ پولیس فرض کی راہ میں جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرئے گا۔شہداء کے ورثا کی دیکھ بھال محکمہ پولیس کی اہم ترجیح ہے۔ لاہور پولیس کے شہداء کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ محکمہ پولیس ہر خوشی اور غم کے موقع پر شہداء کے اہل ِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے

مزید :

علاقائی -