چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 5ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں 

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے 5ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 راولپنڈی (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے راولپنڈی سمیت 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی  وفاق کے سپرد کئے جانے والے ججوں کو مختلف اضلاع کی بنکنگ عدالتوں میں تعینات کردیا گیا اس ضمن میں رجسٹرار ہائی کورٹ شیخ خالد بشیر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا   نوٹیفکیشن نمبر 99/RHC/D&SJs کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد رضوان عابد کو بنکنگ عدالت راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد اسلم گوندل کو بنکنگ عدالت ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ امجد نذیر چوہدری کو بینکنگ عدالت حافظ آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق کو بنکنگ عدالت وہاڑی، اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق محمود ضیغم کو بنکنگ عدالت گوجرانوالہ میں تعینات کیا گیا ہے مذکورہ پانچوں ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 دسمبر تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

خدمات سپرد

مزید :

صفحہ آخر -