لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے وصولی درست نہیں ایف بی آر سیلز ٹیکس خود وصول کرے، ایف بی آر کے پاس سیلز ٹیکس وصولی کے بہت سارے اختیارات ہیں، مختلف سٹیل ملوں نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ ایف بی ر بجلی آر کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، قانون کے تحت سیلز ٹیکس بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول نہیں کیا جا سکتا، عدالت بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دے  ایف بی آر نے کہا بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی نہیں کر رہے، سیلز ٹیکس بقایاجات نہ دینے والوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا مراسلہ ڈسکوذ کو جاری کیا مراسلہ سیلز ٹیکس سپیشل پروسیجر 2007 کے تحت جاری کیا۔ وکیل سٹیل ملز نے موقف اپنایا کہ سیلز ٹیکس بجلی بلوں کے ذریعے وصولی سے قبل ہی اسے چیلنج کر دیا گیا ہے، 2019 میں ان رولز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بجلی بل سیلز ٹیکس

            

مزید :

صفحہ آخر -