امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

     امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) امریکن قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے امریکن قونصل جنرل کا استقبال کیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے امریکن قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، کرسٹن کے ہاکنز بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں سے حال احوال دریافت کیا، انہوں نے بیک شاپ، سٹچنگ کلاسز اور میوزک کلاسز کا دورہ کیا۔امریکن قونصل جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن سکول اور کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا، کرسٹن کے ہاکنز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، امریکن قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔امریکن قونصل جنرل نے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا، اس موقع ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد، ڈائریکٹر ایڈمن کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 امریکن قونصل جنرل 

مزید :

صفحہ آخر -