ڈریپ نے شوگر، مرگی، اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی 

ڈریپ نے شوگر، مرگی، اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آ باد (آئی این پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نے ڈریپ نے شوگر، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی جان بچانیوالی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ڈریپ کی جانب سے شوگر، مرگی اور اینٹی کینسر کی نئی دواؤں کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ اینستھیزیا، انفلوئنز اویکسینز، ہیپارن اور اینو کسیپارن انجکشنز کی رجسٹریشن بھی منظور کر لی گئی ڈریپ کی جانب سے نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی گئی نگران وزیر صحت ندیم جان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رجسٹریشن سے کینسر، شوگر اور جان بچانیوالی ادویات کی فراہمی میں بہتری آئیگی اور ہم ان ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں مقامی طور پر ادویات کی تیاری اور فروغ کیلئے فارما پارک بنا رہے ہیں  فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

ڈریپ 

مزید :

صفحہ آخر -