منصفانہ الیکشن ہی ملکی مسائل کا  واحد حل، جاوید لطیف

  منصفانہ الیکشن ہی ملکی مسائل کا  واحد حل، جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں آج اس کےلئے تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں ہاتھ پاﺅں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا 16 ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔

جاوید لطیف

مزید :

صفحہ آخر -