خواتین کو ہراساں کرنیوالے رویئے بدلنا اور ساز گار ماحول یقینی بنانا ہوگا : صدر مملکت

    خواتین کو ہراساں کرنیوالے رویئے بدلنا اور ساز گار ماحول یقینی بنانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کےلئے اجتماعی کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا ماحول اور رویئے بدلنے ہونگے،عوامی مقامات بمقام کار اور گھروں میں بھی ساز گار ماحول یقینی بنانا ہوگا۔وہ منگل کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقام کار کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی‘ وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فوزیہ وقار، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے تقریب میں شریک تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشرے میں بہت بعد میں خواتین کے حقوق کی بات ہوئی ہے، 1400سال پہلے حضوراور قرآن پاک نے خواتین کے حقوق بتادیئے تھے‘اگر مغرب کے ساتھ موازنہ کریں تو ہم خواتین کاوہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جو 1400سال پہلے قرآن و سنت نے خواتین کو دیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کر ہراساں ہونے سے بچانے کے لئے صرف 16دن کافی نہیں ہیں،خواتین کو ہراسیت سے بچانے‘ بااختیار بنانے، بریسٹ کینسر کی روک تھام،ذہنی بیماریوں سے بچاو_¿ اور خصوصی افراد کے حقوق کے لئے ہمیں مسلسل پیغام پہنچانا ہوگا۔ 

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -