پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

      پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان، محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (آئی این پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔ نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، خان پور، رحیم یار خان اورڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں دھندرہے گی۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو بھی دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ اول -