سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنیکی درخواست دائر کردی 

    سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنیکی درخواست دائر کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (آئی این پی)  سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کر دی، اوگرا 11دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کر دی، سوئی ناردرن کو گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے، درخواست 2023-2024کی ریونیو ضروریات کی کمی پورا کرنے کیلئے مانگی گئی، سوئی ناردرن، مالی سال 2023-2024کیلئے 181ارب51کروڑ 60لاکھ روپے ریونیو کمی کا تخمینہ ہے۔ گیس کی 2961روپے 98پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔ گیس کی موجودہ قیمت 1246روپے 49پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ درخواست میں بقایا جات کی مد میں 1209روپے 14پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، روپے کی قدر میں کمی کی مد میں  56روپے 48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ضافہ مانگا گیا، اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11دسمبر کو ہو گی۔

گیس مہنگی

مزید :

صفحہ اول -