امریکی وفد کی پاکستانی حکام  سے ملاقات،غیر قانونی غیر  ملکیوں بارے تبادلہ خیال

امریکی وفد کی پاکستانی حکام  سے ملاقات،غیر قانونی غیر  ملکیوں بارے تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)امریکی وفد نے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز کی قیادت میں پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی وفد نے دفترخارجہ میں پاکستانی حکام ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز نے کی، جبکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا میں آباد کاری کے منتظر25000 افغانیوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے۔

امریکی وفد

مزید :

صفحہ اول -