پشاور: ورسک روڈ پر نجی سکول کے قریب دھماکہ، 3بچوں سمیت 7افراد زخمی 

پشاور: ورسک روڈ پر نجی سکول کے قریب دھماکہ، 3بچوں سمیت 7افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور سکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ پتا لگایا جارہا ہے کہ دھماکا خیز مواد کب رکھا گیا اور یہ کس گاڑی میں لایا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ورسک روڈ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ زخمی بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہے جن میں سے ایک 9 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں احمد ضیا، احسان اللہ، جاوید خان، ظاہر اللہ، سعد احمد، شاکر اللہ اور یوسف خان شامل ہیں۔ایس پی ورک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا صبح 9 بجکر 10 منٹ پر ہوا جس میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کا کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

پشاوردھماکہ

مزید :

صفحہ اول -