سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گرفتار گینگ کا غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے کام کرنیکا انکشاف

  سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گرفتار گینگ کا غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور(کر ائم رپو رٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالا غیر ملکی گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس پی آرگنائزڈکرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے غیر ملکی گینگ کے سرغنہ شاہ رخ ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکی رہائشی ہیں جوکہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان میں آئے سکھ یاتریوں سے وارادات کرتے اورفرارہوجاتے اور غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروع ہو،ملزمان مختلف فورسز کی یونیفارم پہن کرپاکستان میں آئے غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔

گینگ گرفتار

مزید :

صفحہ اول -