انٹر بینک میں ڈالر 13اوپن مارکیٹ میں 25پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ قائم 

    انٹر بینک میں ڈالر 13اوپن مارکیٹ میں 25پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ کا نیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری  رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 38 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 44 پیسے کم ہوکر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوکر 285روپے 25 پیسے ہے۔ ملک بھر میں  سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ88 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہوکر 2037 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے  نئی تاریخی بلندی حاصل۔سٹاک مارکیٹکا  100اننڈیکس پہلی بار 63 ہزار ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا لیکن انڈیکس کاروباری دن میں وقفے وقفے سے منفی بھی ہوتا رہا۔دوپہرکو قریب 2 بجے انڈیکس نے 277 پوائنٹس کمی سے کاروباری دن کی کم ترین سطح 62 ہزار 215 بنائی اور پھر کاروبارکے اختتام تک مسلسل اضافے سے 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا۔ 100انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 بھی بنائی۔بازار میں 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے بڑھ کر 9  ہزار 93  ارب روپے ہے۔

پٹیاں تین کالم

مزید :

صفحہ اول -