میری خواہش تھی گورنر سندھ بنوں، اسحاق ڈار کو بھی کہا تھا،مفتاح اسماعیل 

     میری خواہش تھی گورنر سندھ بنوں، اسحاق ڈار کو بھی کہا تھا،مفتاح اسماعیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ میری خواہش تھی کہ گورنر سندھ بنوں، اسحاق ڈار کو بھی کہا تھا،میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں،پی آئی اے کی نجکاری اس وقت انتہائی ضروری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار سے ایک ہی مرتبہ جہاز میں گورنر کیلئے بات ہوئی تھی لیکن اسحاق ڈارکی کارپٹ گھسانے والی بات درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے استدعا ہے کہ نجکاری کے قانون کو آسان کر دیں اگر روزانہ کام بھی کریں تو نجکاری کرنے میں 460 دن لگتے ہیں،پی آئی اے کو بیچنا ملکی مفاد میں ہے،۔ سالانہ 90 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

مفتاح اسماعیل 

مزید :

صفحہ اول -