تعلیمی اداروں کے قریب دھماکا افسوسناک،اے پی ایس کا واقعہ بھولا نہیں،حاجی زبیر علی

 تعلیمی اداروں کے قریب دھماکا افسوسناک،اے پی ایس کا واقعہ بھولا نہیں،حاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ورسک روڈ پشاور پبلک سکول کے سامنے بم دھماکے کی جگہ کا جگہ پرفوری پہنچیں جہاں پر انہوں نے متاثرہ جگہ کا کا معائنہ کیا ٗاس موقع پر پولیس کے اعلی افسران نے انکو بم د ھماکے کے جگہ پر ہونے والے دھماکے کی صورت حال سے تفصیلی آگاہ کیا  اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے  جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہےٗ  ایک بار پھر تعلیمی اداروں کے قریب دھماکا افسوس ناک ہے ٗورسک روڈ پر تعلیمی ادارے ہیں اور یہ اہم شاہراہ ہے،ٗقانون نافذ کرنے والے اداروں کی آمد و رفت بھی اسی راستے سے ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ امن و امان کو خراب کرنے کے لئے یہ واقعہ رونما ہوا اس  واقعہ میں تین بچے اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں دھماکا سکولز کے قریب ہوا ہےٗ اے پی ایس کا واقعہ بھولا نہیں،ایک بار پھر تعلیمی اداروں کے قریب دھماکا افسوس ناک ہے انہوں نے پولیس انتظامیہ کو الر ٹ رہنے کی ہد ایت کیں۔

  پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور کے آفس میں یونین اور میئر آفس کا تنازعہ ا ختتام پذیر ہوگیا ٗگلے شکوے دورہوگئے ٗاختلافات بھلاکر مل  جل کرکام کرنے کا عہد ٗ میئر پشاور نے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ٗیونین عہدیدیداروں نے میئر پشاور کا شکریہ اد اکیا اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعلان کیا ٗگذشتہ پانچ دنوں سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے حالات کشیدہ تھے جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن  کے یونین نے ہڑتال تھی جس کو آج مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے افہام تفہیم سے دفتر ی امور بحال کردئیے اور یونین عہدیداروں نے ہڑتال ختم کرکے مئیر پشاور کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعلان کردیا ٗ اس موقع پر یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے صد رملک نوید ٗچیئرمین بلال  احمد ٗجنرل سیکرٹری وقار احمد ٗ  چیئرمین پشتہ خرہ ہارون صفت ٗ مولانا امان للہ ٗچیئرمین ملک طارق ٗ ماصل ٗ اخونزادہ زاہداللہ ٗانتظار خلیل ٗ ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے  آج بروز منگل میئر پشاو حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کیپٹل میٹرپولیٹن کے ملازمین کے مفاد کا خیال رکھا ہے اور ہر پلیٹ فارم بھی انکے لیے آواز اٹھائی ہے ٗ کیپٹل میٹروپولیٹن کو نظر لگ گئی ہے کہ اس دفترکا ماحول کسی سے برداشت نہیں ہورہاتھا او ر آفس میں بھائی چارے کی فضاء کسی سے ہضم نہیں ہور ہی تھی ٗ قصدا ایک ایسا اقدام کیاگیااور  مسئلے کو اٹھایاگیا ٗانہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کو لنگڑاسسٹم ہم چلارہے ہیں  لیکن ہم نے شکایت نہیں کیں ٗ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی میں مئیر تھا اور انتہائی اختلافات کے باجو د اگر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی تومجھے اعتما د میں لیاجاتاتھا  ٗ تو میں کہتایہ میر ے لیے عزت  کی بات ہیں ٗ اس گھر کے ماحول کو خراب کرنے کیلئے کچھ لوگ محرکات بنے ٗ  اور آج نہ صرف ملازمین ٗ آفسیرز ٗاور پشاور کے گھرانوں نے  حالات خراب کئے تو اپنے گریبا نوں میں جھانکیں ٗ انہوں نے ہاکہ ماضی میں ٹیچروں ٗ یونین کونسل سیکرٹریوں پر تشدد کیا گیا لیکن ان کو ہم نے فل سپورٹ کیا جب ہم پرائے لوگوں کیلئے اتنا کرتے ہیں تو اپنے لیے کیوں نہیں کرینگے ٗجو خدشات پیداکئے گئے او ر اس گھر کا ماحول خراب کیاگیا تو افسوسناک ہیں ٗآپکے یونین کے احتجاجوں میں بھی آپ لوگوں کی رہنمائی کیں ٗجو خدشات پیداکئے گئے ٗ اس گھر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ٗمیں صدر ملک نوید اور بلال صاحب توقع کرتاہوں کہ آنے والا وقت میں انکو نشاندہی ہوگی جس کے لیے یہ بھر پور کر دار اداکرینگے اور بھائی چارے کی فضا کا خیال رکھاجائیگا ٗ یہ صرف سیلری کی بات نہیں ہے ٗآپ غور کریں کہ کیوں یہ حالات پیدا کئے گئے  اور امید کرتاہوں کہ آنے والے وقت میں بھائی چارے کی فضا کا خیال رکھاجائے گا ہم سب ایک پیج پر رہینگے ٗ  انہوں نے کہاکہ ملازمین کیلئے چھت کا وعدہ کیاہے جسے پور ا کیاجائیگا فی ا لحال کچھ مشکلات ہیں لیکن کوشش کرینگے کہ آنے والے حکومت میں یہ مسائل حل کرسکیں اور ملازمین کو چھت کی فراہمی ضرورکرینگے ٗ انہوں نے کہ ملازمین کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے تین کروڑ روپے رکھے ہیں جو یونین عہدیداروں کے تعاون سے فراہم کرینگے۔ اس موقع پر یونائٹی میونسپل ورکرز کے صدر ملک نوید نے میئر پشاور کا شکریہ اداکیا اورہر محاذ پر میئر پشاورکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کابھی اعلان کیا۔