تھانہ سربند پولیس کی اہم کاروائی،منشیات سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

        تھانہ سربند پولیس کی اہم کاروائی،منشیات سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم نواحی علاقہ سربند کا رہائشی ہے، جس کا تعلق منشیات سمگلرز گروہ سے ہے جو کہ سوزوگی گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران تھانہ سربند کی حدود باڑہ روڈ نزد سربند اڈہ پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرنے سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت منشیات سمگل کی جائے گی، ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک سوزوکی گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں 6کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کاشف ولد نشاد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرنے سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے