پاکستان چوک کے قریب 4منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں 

 پاکستان چوک کے قریب 4منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے آرام باغ مین پاکستان چوک کے قریب چار منزلہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں۔عمارت کی تیسری منزل کی سیڑھیاں گرنے سے تین خواتین پھنس گئی تھیں جنہیں بحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا۔ریسکیو آپریشن میں اسنار کل اور فائربریگیڈ کے عملے نے حصہ لیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے مطابق متاثرہ عمارت کے چاروں فلور چیک کریں گے، عمارت خطرناک حالت میں ہوئی تومحفوظ کرائیں گے