تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے،انجینئر عامر درانی

     تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے،انجینئر عامر درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے بلدیات و آبنوشی انجینئر عامر درانی نے مئیر پشاور کے دفتر میں کل پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مئیر پشاور آفس میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے اجتناب کیا جائے۔ملازمین کی تنخواہیں آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونین اپنے ملازمین بارے میں جائز مطالبات کے حل کیلئے کوشش ضرور کرے لیکن اس کو غیر ضروری ہڑتال اور ناخوشگوار واقعات سے بچنے کی کوشش بھی کرنی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی اور سیکرٹری بلدیات داود خان اور یونین کے صدر بلال احمد،چئیرمین ملک نوید اعوان اور جنرل سیکرٹری وقار شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر مئیر پشاور زبیر علی کا کہنا تھا کہ یونین کے اہلکار مہمانوں کے سامنے انکے دفتر میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس پر انکو افسوس ہوا۔مئیر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فیول کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات کو کم کرکے نمایاں کمی لائی ہے۔نگران وزیر انجینئر عامر درانی نے کہا کہ افہام و تفہیم اور ٹیم ورک کیساتھ مل کر محکمہ کے معاملات کو چلایا جائے اور تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔انہوں نے سیکرٹری بلدیات اور مئیر پشاور کو آج ہی ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔