ہماری کوشش ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں،خورشید شاہ 

    ہماری کوشش ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں،خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس کوئی اور راستہ نہیں اس لیے اتحاد میں شامل ہو رہی ہے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن میں ماضی میں بھی الائنس بنتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں 2 سیٹیں کراچی کو دی گئی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، ہم نے تو 2 سیٹوں پر شور نہیں مچایا۔خورشید شاہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر جو عدالت جانا چاہتا ہے بھلے جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں، الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں۔