تعلیمی اداروں کے قریب دھماکہ قابل تشویش ہے، ایمل ولی 

      تعلیمی اداروں کے قریب دھماکہ قابل تشویش ہے، ایمل ولی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ورسک روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر تعلیمی اداروں کے قریب دھماکہ قابل تشویش ہے۔پچھلے چند مہینوں میں یہ اسی علاقے میں دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔دہراتے ہیں کہ خیبر پختونخوا مزید دہشتگردی کی آگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ریاست سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گی تو حالات مزید خرابی کی جانب جائینگے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ورسک روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔دہشتگردوں کی آبادکاری کرنے والے کسی رعایت اور نرمی کے مستحق نہیں۔دھماکے میں زخمی شہریوں اور بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور اور یہاں کے شہریوں کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ وقت کی ضرورت ہے۔محفوظ پشاور اے این پی کی اربن پالیسی کا حصہ ہے، موقع ملا تو عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔