انجینئرنگ کونسل کے اسسٹنٹ رجسٹرار  عاصم لانگ اورانکی اہلیہ کے قتل کی مذمت 

انجینئرنگ کونسل کے اسسٹنٹ رجسٹرار  عاصم لانگ اورانکی اہلیہ کے قتل کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کی انتظامیہ اور فیکلٹی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسسٹنٹ رجسٹرار عاصم لانگ اورانکی اہلیہ کے قتل کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین،وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور نے مقتولین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ یو ای ٹی پشاور کی انتظامیہ، فیکلٹی اور طلباء شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس سفاکانہ بربریت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسسٹنٹ رجسٹرار عاصم لانگ اورانکی اہلیہ کو گذشتہ رات تھانہ بہارہ کہو،اسلام آباد کی حدود میں مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔