تھانہ آغامیرجانی شاہ کا آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 

تھانہ آغامیرجانی شاہ کا آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی طیب جان کی نگرانی میں اندرون شہر میں سماج دشمن عناصر اور آئس و منشیات فروشوں کے خلاف بدستور کارروائیاں جاری ہیں،ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ آغامیرجانی شاہ جاوید مروت نے اندرون شہر میں آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کاکشال اور توحیدآباد کے رہائشی ہیں جوکہ اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آئس سمیت دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں، جن کوگزشتہ روز اہم کارروائیوں کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس سمیت دیگر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چارکلوگرام سے زائد چرس اور آدھاکلوگرام سے زائد آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ ا وتھانہ آغامیرجانی شاہ جاوید مروت نے اہم کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد مبین اور زبیر ولد اقبال سے ہوئی، گرفتار ملزمان کاکشال اور توحیدآباد کے رہائشی ہیں جوکہ اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آئس سمیت دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس سمیت دیگر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چارکلوگرام سے زائد چرس اور آدھاکلوگرام سے زائد آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے