بھانہ ماڑی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری

     بھانہ ماڑی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی سبرب مختیارعلی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی جانب سے مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے تین ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام سے زائد چرس،تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران ملزمان خالد، قیصر اور آفاق کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام سے زائد چرس، تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے