کبل،توتانو بانڈہ املوک تنکے میں بچے اور خواتین کھلے تلے زندگی گزارنے پر مجبور

  کبل،توتانو بانڈہ املوک تنکے میں بچے اور خواتین کھلے تلے زندگی گزارنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبل سوات(تحصیل رپورٹر)سوات توتانو بانڈی املوک تنگے میں 40گھر ملیا میٹ۔ بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔ لاکھوں کا نقصان۔ پولیس نے رات کو نوٹس دیا اور صبح گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ متاثرین کبل پریس کلب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے دور افتادہ علاقے توتانوبانڈئی املوک تنگے کے رہائشی شیرزمین نے کبل پریس کلب بمقام کانجو میں فریاد سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے 40 کے قریب گھروں کو پولیس نے ملیا میٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین پر ہمارے تین جگہ پر کیس چل رہے ہیں لیکن مخالفین با اثر ہونے کیوجہ سے ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ رات کو نوٹس ملا اور صبح سویرے ہمارے گھر گرادئے گئے جبکہ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچے اور خواتین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ زمین والی سوات نے ہمارے آباؤاجداد کو دی تھی لیکن باثر افراد نے اس زمین کو اپنے نام کردیا۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اس زمین پر آباد ہیں۔ انہوں نے حکام بالاء سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہماری فریاد کو سنا جائے اور ہماری داد رسی کی جائے۔ بعد میں کانجو چوک میں احتجاج کیا اور واضح الفاظ میں متاثرین نے کہا کہ اگر ہماری فریا د نہیں سنی گئی تو ہم خودکشی پر مجبور ہوجائینگے۔