جہانیاں، ڈاکوؤں کا حملہ، بیوپاری سے ساڑھے تین کروڑ روپے چھین کر فرار

  جہانیاں، ڈاکوؤں کا حملہ، بیوپاری سے ساڑھے تین کروڑ روپے چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         جہانیاں (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)  جہانیاں شہر میں ڈاکووں نے ات مچا دی،آئے روز چوری، ڈکیتی قتل جیسی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تھانہ جہانیاں پولیس کرائم کنٹرول اور ملزمان کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہو کر رہ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈاکووں نے جہانیاں کی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی اسلحہ کے زور پر  مرسلین نامی بیوپاری سے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے لے اڑے متاثرہ شخص کے مطابق 15 پر کال کرنے کے آدھے گھنٹے بعد بھی پولیس جہانیاں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی جبکہ تھانہ جہانیاں اور جائے وقوعہ کا فاصلہ چند فر لانگ ہے حیران کن بات یہ ہے ایس ایچ او جہانیاں ریاض سیال نے ڈاکووں کو ٹریس کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا متاثرہ شخص کو ہی حوالات بند کر کے پریشر ڈالتا رہا کہ میڈیا کے پاس خبر نہیں جانی چاہیئے اور کئی گھنٹے حوالات میں بند رکھنے اور صحافیوں کو خبر نہ دینے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا متاثرین نے جہانیاں پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے جہانیاں پولیس مردہ باد کے نعرے لگائے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کے لیئے لمحہ فکریہ ہے کہ ڈاکو اب پولیس سے زیادہ بااثر ہو گئے ہیں کہ پولیس ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکام ہے مزید یہ بھی کہا کہ تھانہ جہانیاں میں خضر حیات جس کیخلاف  کچھ دن قبل بائی پاس روڈ بلاک کر کے متاثرین نے احتجاج کیا تھا اور اصغر جٹ جیسے محکمہ سے ریکارڈ یافتہ افسران تعینات ہوں وہاں انصاف کا حصول کیسے ممکن ہے۔ را محمد ارسلان نمائندہ پاکستان جہانیاں +محمد اشفاق نمائندہ خصوصی جہانیاں