نادر آباد، مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی،ملزم گرفتار

  نادر آباد، مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نادر آباد پھاٹک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے  دوران ڈکیتی اور رابری سمیت متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ملزمان رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان گل اپنی ٹیم کے ہمراہ نادر آباد ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود تھے  جہاں ایک موٹر سائیکل پر سوار 03 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران 02 ملزمان موٹر(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ 01 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر  ولد فخر حسین قوم جٹ سکنہ حال موضع ڈھورے والا ملتان مستقل ضلع ٹوبہ سے ہوئی۔ ملزم ڈکیتی، رابری سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزم رابری کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر چکا ہے علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل 30 بور قبضہ پولیس میں لے لیاقبضہ پولیس میں میں لیا گیا موٹر سائیکل تھانہ گلگشت کے علاقے سے چھینا گیا موٹر سائیکل ہیوقوعہ کا مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے