نواز شریف ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالیں گے، سید سمیع الحسن گیلانی

نواز شریف ہی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالیں گے، سید سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچشریف (نمائند ہ پاکستان) پاکستان کے تمام بحرانوں کو ہی صرف میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں عوام اج بھی میاں نواز شریف کے دور کو یاد کرتے ہیں جتنی ترقی پاکستان میں میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی اس کی مثال ہی نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

احمد پور شرقیہ کے سابق ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے سماجی رہنما بلال مدنی کے ہمراہ احمد پور شرقیہ کی ہر دل عزیز شخصیت پیرسید عامر عباس رضوی اور سیدناصر عباس رضوی سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نے جتنی ترقی کی اس کی مثال ہی نہیں ملتی موٹروے سی پیک بجلی گھر میٹرو ٹرین جیسے منصوبے دے کر پاکستان کو خوشحالی کی طرف گامزان کر دیا ہے عوام اج بھی میاں نواز شریف کے دور کو یاد کرتے ہیں۔