الیکشن انتہائی اہم، ہر حلقے سے اپنا امیدوار لائیں گے، سید علی حسن گیلانی

  الیکشن انتہائی اہم، ہر حلقے سے اپنا امیدوار لائیں گے، سید علی حسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچ شریف (سٹی رپورٹر،خبر نگار) جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں کے عوام اس سچ کو ثابت کرنے کے لیے آئندہ  عام انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 پیپلز پارٹی بہاولپور کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری  این اے 166 سے امیدوار ممبر  قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اوچشریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 کے امیدوار پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم سید عامر علی شاہ اور صوبائی حلقہ پی پی 249 کے امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رافعت الرحمان رحمانی کے ہمراہ نواحی علاقے بکھری میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آئندہ متوقع عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی جہاں ہر حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر کے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم منتخب کریں گے مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں جس کے دوران نہ مہنگائی تھی نہ بیروزگاری جبکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیا تک عام آدمی کی آسان رسائی کے ساتھ ساتھ ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے ترقی کی راہ پر گامزن تھا