یوسف رضا گیلانی کا لودھراں کا دورہ،جم خانہ کلب میں ملاقاتیں 

     یوسف رضا گیلانی کا لودھراں کا دورہ،جم خانہ کلب میں ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لودھراں (نمائندہ پاکستان)سالانہ الیکشن جم خانہ کلب 2024  کے تمام مراحل پر امن صاف شفاف مکمل ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے دو امیدوار ڈاکٹر راو نوید اور رانا علی شوال اسلم تھے۔ رانا علی شوال اسلم بلا مقابلہ منتخب ہوئے  جبکہ بورڈ آف گورنر کے چار امیدوار کامیاب ہوئے۔بورڈ آف گورنر کے سب سے زیادہ پہلے نمبر حاصل کرنے والے امیدوار محمد ارباب عباس نے 166 ووٹ لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی دوسرے نمبر رانا شعیب نے 154 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن لی تیسرے نمبر پر سلیم شہزاد چوہان،چوتھے نمبر پر چوہدری علی حسن رہے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عبد(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

الروف مہر اور اے ڈی سی آر عامر کھچی نے از خود الیکشن جم خانہ کلب کی نگرانی کی۔ بورڈ آف گورنر جم خانہ کو ڈپٹی کمشنر نے سٹیج پر بلا کر مبارکباد دی۔ پہلے نمبر ون پر آنے والے محمد ارباب عباس دوسرے نمبر پر آنے والے رانا شعیب کو سٹیج پر بلا کر کامیابی کی مبارکباد دی۔ لودھراں جم خانہ کلب کو پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ سابق  وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور تمام کامیاب ہونے والے عہدے داران کو مبارکباد دی۔