ایوریج بلوں سے حملے، لاکھوںبجلی صارفین کو سکتہ، حالات سنگین

  ایوریج بلوں سے حملے، لاکھوںبجلی صارفین کو سکتہ، حالات سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان ( سٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور کمپنی ( نیپرا) نے لاکھوں صارفین کو ایوریج بلوں کے عذاب میں پھنسا دیا‘محض خراب میٹروں کی تبدیلی کی کاسٹ نہ لینے کا آرڈرجاری کرکے متاثرہ صارفین کو بے آسرا چھوڑ دیا۔میپکو ریجن میں خراب میٹروں کی تعداد3لاکھ 85ہزار تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال نیپرا نے میپکو کی طرف سے خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے متاثرہ صارفین سے کاسٹ کی مد میں رقم وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کاسٹ کی میں میں کسی قسم کی رقم وصول کرنے سے روک دیا لیکن میپکو انتظامیہ کو پابند نہ کیا کہ وہ خراب میٹرز رولز کے مطابق تبد(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

یل کرے۔ صورتحال یہ ہے کہ میپکو نے اس کے بعد خراب میٹرز تبدیل کرنا ہی بند کردئیے۔ 14ماہ سے خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے نئے میٹرز نہیں خریدے جس کے باعث میپکو ریجن میں خراب میٹروں کی تعداد تقریباً3لاکھ 85ہزا ر ہوچکی ہے اور14ماہ سے متاثرہ صارفین کو ایوریج کی آڑ میں ہزاروں اور لاکھوں روپے کے زائد بل بھجوائے جارہے ہیں ‘ آن لائن درج شکایات پر بھی میٹر ز نہ ہونے کے برابر تبدیل کئے گئے ہیں ۔ 2ماہ کے اندر خراب میٹرز تبدیل کرنے کی نیپرا کی پالیسی کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں متاثرہ صارفین کا بدترین مالی استحصال کیاجارہا ہے۔اس بارے میں میپکو حکام نے موقف میں بتایا کہ صورتحال بہتر ہورہی ہے ‘ جلد ہی تمام ڈیفکٹو میٹرز تبدیل کردئیے جائیں