دوبرادریوں میں تصادم، علاقہ میدان جنگ، دو افراد قتل

    دوبرادریوں میں تصادم، علاقہ میدان جنگ، دو افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ سبزل میں معمولی تنازعہ نے 2 جانیں لے لیں، محکمہ صحت کوٹ سبزل کے ملازمین کی عدم حاضری اور بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں کی عدم توجہی سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد نا مل سکی اور یوں دو جانیں چلی گئی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ورثا و علاقہ مکینوں کاکوٹ سبزل ہیلتھ عملہ کی غیر حاضری پر ان کے خلا(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شبھانی اور جمانی برادری میں مویشیوں پر تنازعہ ہوا جس پر علاقہ میدان جنگ بن گیا بی ایم پی اہلکاروں کی عدم توجہی سے دو جانیں چلی گئی کوٹ سبزل ڈسپنسری کا عملہ غیر حاضر ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد نا مل سکی واضح رہے کہ علاقے کے لوگوں نے الزام لگایا کہ کوٹ سبزل ہیلتھ عملہ مسلسل غیر حاضر رہتا ہے آج کے واقعہ میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد نا ملنے سے ان کی موت واقع ہوئی