سخی سرور چیک پوسٹ پر تلاشی، گاڑی سے2000لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

سخی سرور چیک پوسٹ پر تلاشی، گاڑی سے2000لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)چیک پوسٹ سخی سرور نے 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، مقدمہ درج۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 کے سلسلہ چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل  کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فرہاد  نے کہا ہے کہ  ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔