بہاول جم خانہ میں نئے سوئمنگ پول کا افتتاح، لاہور جم خانہ کیساتھ الحاق کیلئے کمیٹی قائم

    بہاول جم خانہ میں نئے سوئمنگ پول کا افتتاح، لاہور جم خانہ کیساتھ الحاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمدبلیغ الرحمن نے بہاول جم خانہ میں نئے تعمیر کیے گئے سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور،ڈپٹی کمشنر و صدر جم خانہ بہاول پور ظہیر انور جپہ، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز ناظم، ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، صدر چیمبر آف کامرس ذوالفقار مان،اراکین چیمبر آف کامرس، جم خانہ ممبرز (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

اور افسران موجود تھے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول جم خانہ کے لاہور جم خانہ کے ساتھ الحاق کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاول جم خانہ میں ہونے والی ترقی ممبران کے لیے خوبصورت اضافہ ہے۔انہوں نے بہاول جم خانہ کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں ممبرز کی کاوشوں کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بہاول جم خانہ خطے میں ایک اچھا اضافہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور/صدر بہاول جم خانہ ظہیر انور جپہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جم خانہ کے فنڈز شفاف انداز میں استعمال کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری بہاول جم خانہ ملک اعجاز ناظم نے کہا کہ جم خانہ بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔